ہمارا کاروبار

چینی کی پیداوار

دونوں پلانٹس پر ہمارے کرشنگ یونٹس جدید ٹیکنالوجی پر تیار کیے گئے ہیں، یہ خود کار مِلنگ ٹرالیوں سے لیس ہیں، جن میں عالمی طور پر تسلیم شدہ مِل میکس تیکنیک استعمال کی گئی ہے۔ مِل میکس تیکنیک دراصل گنا کرشنگ کی تیکنیک ہے جو جدید فرانسسی ڈیزائن کے مطابق تیار شدہ ہے۔

جوس کی خالصیت اور شفافیت ہر دو پلانٹس پر انٹرنیشنل اصولوں کے مطابق یقینی بنائی جاتی ہے۔ اِس بات کا بھروسہ مند اہتمام کیا جاتا ہے کہ تمام کیمیکل حلال اور بین الاقوامی اصول و ضوابط کے مطابق ہمارے کرم فرماوٰں کی ضروریات پوری کرنے والے ہوں۔

تھل انڈیسٹریز نے ریفائن سینٹریفیوگل مشینیں اور ایک جینکن ڈرائر جو کہ خصوصی طور عمدہ درجے چینی کو خشک کرتا ہے، بھی نصب کیا ہے۔ وئر ہاوٰس تک پیک شدہ چینی پہنچانے کے لیے بھرائی اور ٹانکے دار بندش اور پیکنگ کا مستقل رواں اہتمام کیا گیا ہے۔

توانائی کی پیداوار اور برآمد

تحفظِ ماحول، بہتر توانائی اور توانائی کی برآمد تھل انڈیسٹریز کے کلید عوامل ہیں، فرنس آیل سے بننے والی بجلی کی نسبت ہم سستی اور ارزاں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت سے بہرہ ور ہیں۔

حال ہی میں تھل انڈیسٹریز نے ۱۵ میگاواٹ طاقت کا پاور پروڈکشن پراجیکٹ مکمل کیا ہے جس کی بدولت ہم اضافی بجلی برآمد کر رہے ہیں۔

تحقیق اور ترقی

زرعی تحقیق اور ترقی ہماری پالیسی کا لازمی حصہ ہے جو نہ صرف متنوع اقسام کی فصلوں کی نشاندہی کرتی ہے بلکہ آبپاشی نامیاتی کھادوں جڑی بوٹیاں اور کیڑے مکوڑے ختم کرنے اُن کی جانچ پرکھ پیداوار بڑھانے کے زرعی اصولوں کے نفاز مٹی کی زرخیزی اور غذائی اجزا کے طور پر فلٹر کیک کی ضرورت اور عمومی نوعیت کی پیداوار کو کئی گُنا بڑھانے کا کام سر انجام دیتی ہے۔

گنے کی نئی اور امیدافزاء اقسام کی شناخت اور بڑھوتری کے لیے فارم کی سہولت استعمال کی جارہی ہے۔ ایسی اقسام عام طور پر تحقیقی مراکز سے لائی جاتی ہیں اور انکی مقامی علاقے کے موسمی حالات کے مطابق ڈھلنے کی صلاحیت آزمائی جاتی ہے۔ ٹیسٹ میں اچھی پیداوار اور زیادہ چینی کی وصولی کی تصدیق کے بعد گنے کی ان اقسام کی زیادہ مقدار پیدا کی جاتی ہے۔ تاکہ کاشتکاروں کو مہیا کیا جا سکے تاکہ گنے کی پرانی اقسام کی نئے اور بہتر قسم سے تبدیلی کا عمل جاری و ساری رہے۔

بایئولوجیکل پیسٹ کنٹرول لیبارٹری

لیہ شوگر ملز میں ہمارے پاس بہترین آلات سے لیس بیالوجی کنٹرول لیب ہے، اِس کا سب سے بنیادی مقصد مفید کیڑوں کی پرورش، اُن کی آبادی کو کئی گُنا بڑھانا اور اِن کو گنے کو کھیتوں متعارف کروانا ہے تا کہ نقصان دہ کیڑوں کی سرگرمیوں کو قابو میں رکھا جا سکے، جیسا کہ مختلف قِسم کے بوررز ہیں، پھر گنے کی سفید مکھی ہے اور پائریلا ہے جن کی روک تھام بغیر کیڑے مار کیمیکل سے کی جاتی ہے۔

اِس مقصد کے لیے مفید کیڑے جیسا کہ ٹرائیکوگراما چلونس اور کرائسوپیرلا کارنیا بڑے پیمانے پر کھیتوں میں نقصان دہ کیڑوں کو کنٹرول کرنے کے لیے چھوڑے جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں یہ سہولت مفید کیڑوں کے متعلق اڑوس پڑوس کی مِلوں کو بھی مہیا کی جاتی ہے۔ ہماری مِل نئی بایئو لیبز قائم کرنے کے لیے سیٹوٹروگا میزبان انڈے بھی مہیا کر رہی ہے۔

اردو